ذرے کو ماہتاب بنایا ہے مدرسہ
بخشا ہے ہر قدم پہ عقیدے کو تقویت
ایمان گمرہی سے بچایا ہے مدرسہ
تاریک دل کو نور سے پر نور کر دیا
علم و ادب کا شمع جلایا ہے مدرسہ
یا ربّ ذو الجلال! مدارس کی خیر ہو
دشمن کے اب نشانے پہ آیا ہے مدرسہ
ہر اِک برائی سے ہے کیا قلب پاک و صاف
بھٹکوں کو راہِ راست پہ لایا ہے مدرسہ
آدابِ حبِّ وطنی سکھایا ہے صبح و شام
راہِ وفا پہ ہم کو چلایا ہے مدرسہ
تاریخ آج تک اے تصدق! گواہ ہے
آزاد اس وطن کو کرایا ہے مدرسہ
0 تبصرے